تلنگانہ۔چھتیس گڑھ سرحد پر انکاونٹر۔تین ماونواز ہلاک

   

حیدرآباد18جنوری( یو این آئی) تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد کے قریب انکاونٹر میں تین نکسلائیٹ ہلاک ہوگئے ۔یہ انکاونٹر منگل کی صبح چھتیس گڑھ سرحد کے قریب وینکٹاپورم منڈل میں پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ انکاونٹر میں تلنگانہ کے گرے ہاونڈس کا کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا۔شبہ کیا جارہا ہے کہ پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ممنوعہ تنظیم سی پی آئی ماوسٹ کے ڈیویثرنل سطح کے لیڈران ہلاک ہوگئے ۔انکاونٹر کے مقام سے ایک رائفل برآمد کی گئی ہے ۔مُلگ ضلع کے ایس پی سنگرام سنگھ نے بتایا کہ انہیں اس واقعہ کے تعلق سے مکمل اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چھتیس گڑھ۔تلنگانہ کے جنگلات میں تلاشی مہم جاری ہے ۔