تلنگانہ آئی سیٹ پرچہ سوالات کا سیٹ جاری

   

حیدرآباد8جون (یو این آئی) ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلوں کے لئے تلنگانہ آئی سیٹ 2025 کے پرچہ سوالات کا سیٹ جاری کیا گیا ۔ تلنگانہ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر بالاکرشنا ریڈی نے محبوب نگر میں باقاعدہ طور پر یہ سیٹ جاری کیا۔