سنگاریڈی (تلنگانہ): ایک آدمی نے اپنی بیوی اور ایک چار سال کے بچہ کو مبینہ طور پر مار مار کر انہیں قتل کردیا۔ بعد ازاں ان نعشوں کو نذ ر آتش کردیا۔ یہ واقعہ سنگاریڈی ضلع کے ناگل گڈا منڈل کے کسر گوٹی گاؤں میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مہلوکین کی شناخت 28سالہ کویتا اور 4سالہ دنیش کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ملزم او رکویتا کا شوہر اور دنیش کا باپ وینکٹ ریڈی نشہ کا عادی بتایاگیا ہے اور وہ ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔
اس کی کویتا سے شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی ۔ جب بھی کویتا اسے شراب پینے سے روکتی تھی تو وینکٹ اسے جسمانی اذیت دیا کرتا تھا۔ اس نے کل رات اپنے بیوی اور بچہ کو جانوروں کی طرح مار مار کر ہلا ک کردیا۔ بعد ازاں ان کی نعشوں کو جلاڈالا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔