تلنگانہ اختراعی پروگراموں کیساتھ مثالی ریاست :ستیہ وتی راتھوڑ

   

حیدرآباد26جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے منسٹرس کوارٹرز، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے عظیم شخصیات کے پورٹریٹ پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔اس موقع پر وزیر ستیہ وتی راٹھور نے کہاکہ ہم تمام کو آئین اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے سخت محنت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے آئین کے معمار ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے جذبہ کی مساعی کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو اس جذبہ کے ساتھ ریاست تلنگانہ پر حکمرانی کررہے ہیں جو پورے ہندوستان کیلئے رول ماڈل ہے ۔ ریاست تلنگانہ، کئی اختراعی پروگراموں اور اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے ساتھ ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن گئی ہے۔