تلنگانہ : اراضی تنازعہ میں کلہاڑی سے حملہ ، حملہ آور فرار 

,

   

جگتیال : جائیداد کے تنازعہ میں ایک آدمی نے دوسرے شخص پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ متاثرہ شخص کی شناخت کشن نام سے ہوئی ہے جو جگتیال کے مارکنڈے کالونی کا ساکن ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق کشن اور کے لکشمن کے درمیان کے اراضی کو لے کر مخاصمت چل رہی تھی ۔ سپرینڈنٹ آف پولیس جگتیال سندھو شرما نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کشن او رلکشمن کے درمیان ایک اراضی کو لے کر مخاصمت چل رہی تھی ۔ لکشمن نے کشن سے پانچ سال قبل ایک اراضی خریدی تھی او روہ اراضی پہلے سے تنازعہ کی شکار تھی ۔ اس غصہ کو لے کر پیر کی صبح لکشمن نے کشن پر کلہاڑی سے حملہ کردیا ۔ حملہ کے بعد ملزم لکشمن فرار ہوگیا ۔

متاثرہ کشن کو کئی گہرے زخم آئے ہیں اور علاج کیلئے اسے مقامی اسپتال شریک کیا گیا ۔ جہاں اب ڈاکٹرس نے اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی ہے۔ پولیس نے ملزم لکشمن کے خلاف اقدام قتل کے جرم ایک کیس درج کرلیا ہے۔ او ر اسے پکڑنے کیلئے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔