حیدرآباد 12 جولائی ( سیاست نیو ز) گور نر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اسمبلی اور کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اسمبلی کا اجلاس 18 اور 19 جولائی کو جبکہ کونسل کا 19 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ اسمبلی کا اجلاس دو روزہ اور کونسل کا اجلاس ایک روزہ ہوگا ۔ حکومت نے مجوزہ بلدی انتخابات کے سلسلہ میں قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اسمبلی میں پہلے دن بل پیش کیا جائیگا جبکہ دوسرے دن اس پر مباحث کے بعد منظوری حاصل کی جائیگی ۔ کونسل میں 19 جولائی ہی کو بل پیش کرکے منظوری حاصل کی جائیگی ۔