حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) ماہ ڈسمبر قریب الختم ہے ابھی تک بھی یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا تلنگانہ اسمبلی کا سرمائی سیشن ہوگا یا نہیں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ڈسمبر کے دوران ایک ہفتہ طویل اسمبلی سیشن منعقد ہوگا۔ کے سی آر بی آر ایس کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور مختلف ریاستوں میں اپنی پارٹی کی شاخیں قائم کرنے مختلف قائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔