تلنگانہ اقلیتی کمیشن میں اراضی معاملہ کی سماعت

   

حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے صدرنشین محمد قمرالدین نے آج کھمم ضلع میں سردار امرت سنگھ کی اراضی سے متعلق معاملہ کی سماعت کی ۔ کھمم کے پالونچہ موضع میں مختلف سروے نمبرات کے تحت موجود 40 ایکر اراضی سے متعلق پہانی میں ناموں کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کلکٹر کے وینکٹیشورلو اور تحصیلدار بھگوان ریڈی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ مالک اور قابضین کے درمیان تنازعہ میں ہے۔ پٹہ اراضی پر مکانات تعمیر کئے گئے۔ اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے میونسپل کمشنر پالوانچہ کو مکتوب روانہ کیا گیا ۔ سماعت کے موقع پر سردار سریندر سنگھ اور ایم اے عظیم ارکان کمیشن اور سکریٹری ٹی گوپال راؤ موجود تھے۔