تلنگانہ اور اے پی میں سمنٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

   

حیدرآباد۔5 جنوری : (یو این آئی) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سمنٹ کمپنیوں نے فی 50 کلو تھیلے پر 20 تا 30روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ سمنٹ کی قیمتیں گزشتہ 2 ماہ سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ سیمنٹ کمپنیاں، جنہوں نے پہلے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،طلب میں کمی پر دسمبر کے اوائل میں قیمتوں میں 20تا40روپے فی 50 کلو کمی کردی تھی۔ ڈیلرز نے کہا کہ کمپنیوں نے حال ہی میں قیمتیں بڑھا دی ہیں کیونکہ دسمبر کے وسط سے سمنٹ کی فروخت میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد دونوں ریاستوں میں سمنٹ کی قیمت برانڈ اور علاقہ کے لحاظ سے 300 تا350روپے کے درمیان ہوگئی ہے ۔