حیدرآباد22مارچ (یواین آئی) تلنگانہ اور اے پی میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2تا 3دن مزید برقرار رہے گی۔ دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔ صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے ۔آج شہر میں دن بھر مطلع ابر آلود رہا۔