تلنگانہ آندھرا سب ایریا وٹیرنس کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ آندھرا سب ایریا وٹیرنس کنسلٹیو کمیٹی کے اجلاس میں جو کل یہاں گولڈن پام سینک بھون سکندرآباد میں منعقد ہوا۔ وٹیرنس کے مختلف مسائل اور وٹیرنس کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی نئی پالیسیوں اور پروگرامس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت میجر جنرل این سرینواس راؤ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ٹی اے ایس اے نے کی اور اس میں دونوں ریاستوں کے سینئر ویٹرنس نے شرکت کی۔ اس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ میں منعقد ہوگا تاکہ وٹیرنس کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے اور ان کے حل کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جائیں۔