تلنگانہ آٹو ڈرائیورس کل بند میں شامل ہوںگے

   

حیدرآباد 6 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس یونین جے اے سی نے ریاست بالخصوص دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے آٹو ڈرائیورس سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی ’’اینٹی ورکر‘‘ پالیسیوں کے خلاف 8 جنوری شکو منائے جانے والے ملک گیر بند میں حصہ لیں۔ جے اے سی قائدین نے کہاکہ آٹو ڈرائیورس 2017 ایم وی ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کنوینر محمد امان اللہ خان نے آج میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر جے اے سی قائدین بی وینکٹیشم، اے ستی ریڈی، جی ملیش، اے نریندر، محمد لطیف اور فاروق بھائی بھی موجود تھے۔