حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سارے تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی اضلاع میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم درج ہو رہا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب کاماریڈی میں ڈونگلی کے مقام پر درجہ حرارت سب سے کم 5.9 ڈگری درج کیا گیا ۔ سنگاریڈی ضلع کے نیالکل میں درجہ حرارت 6.6 ڈگری درج کیا گیا جبکہ عادل آباد میں کچھ مقامات پر 7 ڈگری درج کیا گیا ۔ کئی اضلاع میںسردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ بھی درج کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد شہر میں بھی درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور سردی کی لہر میںاضافہ ہوا ہے ۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم رہا ۔