سرکاری محکمہ جات میں تحفظات پر عمل آوری کا جائزہ
حیدرآباد ۔3۔جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی کمیشن کا اجلاس صدرنشین جی نرنجن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ارکان آر جئے پرکاش ، ٹی سریندر، بالا لکشمی اور ممبر سکریٹری بی دیوی نے اجلاس میں شرکت کی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔ حالیہ دنوں میں پسماندہ طبقات کے بعض ذیلی گروپس کی جانب سے کی گئی نمائندگی کا جائزہ لیا گیا جس میں ذیلی گروپس نے نام تبدیل کرنے کی خواہش کی۔ اجلاس میں کومرا اور رجکا طبقات کو بی سی طبقات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نیا نام دینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کا تاثر تھا کہ سرکاری محکمہ جات کے تقررات اور ملازمین کی ترقی کے معاملہ میں تحفظات پر عمل کیا جائے۔ کمیشن نے تمام محکمہ جات میں روسٹر سسٹم پر عمل آوری کی ہدایت دی۔ کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جنوری کے تیسرے ہفتہ میں اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے بی سی طبقات کے معیار زندگی کا جائزہ لیا جائے۔ صدرنشین اور ارکان نے فون اور دیگر سہولتوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے طور پر اخراجات کی پابجائی کریں گے۔ 1