حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کو مستحکم کرنے کی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے پولیٹیکل ٹریننگ کلاسیس کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کویتا نے پوسٹ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے مختلف پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔ تمام علاقوں میں نوجوانوں کے لئے سیاسی ٹریننگ کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔ ملک میں خواتین کو تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں تلنگانہ جاگروتی نے مہم چلائی تھی۔ کویتا نے کہا کہ بی سی تحفظات کو یقینی بنانے کے لئے جاگروتی کی جانب سے ریاست گیر سطح پر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں کے داخلے کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ سیاسی ماحول کو تبدیل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے ٹریننگ کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا۔ 1