کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس نے کامیاب مہم چلائی ، مانکیم ٹیگور کو کے کویتا کا جواب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : (سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحفہ میں نہیں ملا بلکہ کے سی آر کی قیادت میں بڑے پیمانے کی جدوجہد کی گئی ، کئی قربانیاں دی گئی جس کے بعد علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے ۔ مانکیم ٹیگور خوش فہمی میں نہ رہیں ۔ تلنگانہ تحریک کی ایک تاریخ ہے جس سے مانکیم واقف نہیں ہیں اور تلنگانہ ریاست کانگریس کی جانب سے تحفہ میں دینے کی بات کررہے ہیں ۔ کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی نے کامیاب عوامی مہم چلائی ۔ امن و امان کا راستہ اپنایا گیا ۔ ریاست اور ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے کے سی آر نے انتھک کوشش کی ہے ۔ مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھنے کے بعد علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا گیا ہے ۔ عوامی تحریک کو نتیجہ خیز تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر نے کافی محنت کی ہے ۔ ملک کے آنجہانی سابق وزیراعظم اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف چیف منسٹر آسام نے غیر پارلیمانی ریمارکس کا اظہار کیا ۔ جس پر چیف منسٹر کے سی آر نے انسانی ہمدردی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی اور جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر راہول گاندھی کا ساتھ دیا ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف تنقیدیں کرنے سے قبل اپنا محاسبہ کرلیں ۔۔ ن