تلنگانہ ریاست پروفیسر جئے شنکر کو کبھی فراموش نہیں کریگی : کے سی آر

   

حیدرآباد 21 جون ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست کبھی بھی پروفیسر جئے شنکر کو فراموش نہیں کریگی جنہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے بے تکان جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے پروفیسر جئے شنکر کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا اور ان کی خدمات کی یاد تازہ کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کریگی کہ مستقبل کی نسلیں پروفیسر جئے شنکر کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں۔