لندن میں راونڈ ٹیبل اجلاس ، آٹو موبائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر لندن میں مصروف ترین دن گذار رہے ہیں ۔ یونائٹیڈ کنگ ڈم ۔ انڈیا بزنس کونسل ( یو کے آئی بی سی ) اور ایس ایم ایم ٹی کے زیر اہتمام تیسرے راونڈ ٹیبل کانفرنس میں کے ٹی آر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے آٹو موبائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ انہیں تلنگانہ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا ۔ الکٹرک گاڑیوں کے شعبہ میں تلنگانہ سرفہرست ہونے کا دعویٰ کیا ۔ تلنگانہ بیرونی سرمایہ کاروں کے منزل میں تبدیل ہوجانے سے واقف کرایا ۔ ریاست کی ترقی اور الکٹرک وہیکل پالیسی شروع کرنے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کئی الکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں نے تلنگانہ میں پنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کا سرخ قالین پر استقبال کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے انہیں تمام سہولتیں اور رعایتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔۔ ن