تلنگانہ: سرپنچ نے پھانسی لے لی

   

حیدرآباد 9 ۔فروری ( یواین آئی ) سنگاریڈی پدامبارک پور گاوں کے سرپنچ نے پھانسی لے لی۔ سرپنچ کی شناخت 46 سالہ ڈگمبر کے طورپر کی گئی جو جمعرات کی صبح پھانسی سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ ارکان خاندان کے مطابق ڈگمبر،کچھ وقت سے بیمار تھا۔اس نے صحت کا عذر پیش کرکے ضلع کلکٹر کو استعفی بھی پیش کردیاتھاتاہم اس کے استعفی کو قبول نہیں کیاگیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔