تلنگانہ : سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک

   

حیدرآباد۔ 7اپریل (یواین آئی) ضلع سنگاریڈی پٹن چیرو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 20سالہ اشیش موجیندر ، شیوناتھ اورگول دیپ بہادر، پٹن چیرو چٹکوردیہات سے ٹووہیلر پر بیرم گوڑہ روانہ ہوئے ، اسی دوران امین پور منڈل کے کرشناریڈی پیٹ کے رہنے والے 21سالہ شیوا اور21سالہ اجیت،اپنی بائیک پر پٹن چیرو سے روانہ ہوئے ، ان نوجوانوں کی بائیکس ایک دوسرے سے متصادم ہوگئیں۔ حادثہ میں اشیش،شیوا اور اجیت زخمی ہوگئے ۔ان کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا ۔ جہاں ان کی موت ہوگئی۔