تلنگانہ : شادی سے انکار کردینے پر معشوقہ سیل فون ٹاور پر چڑھ گئی ۔ 

,

   

ورنگل : عاشق کی جانب سے شادی سے انکار کردینے پر معشوقہ سیل فون ٹاور پر چڑھ گئی اور انصاف کا مطالبہ کرنے لگی ۔ کاکتیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن انسپکٹر راگھویندر راؤ نے صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ایک ۲۳؍ سالہ لڑکی جس کا نام ڈی ملیکہ بتایا گیا ہے۔ اس کے عاشق این بابو نے اس سے شادی کرنے سے انکا رکردیا ۔ اس نے غصہ میں آکر سیل فون ٹاور پر چڑھ گئی اور انصاف مانگنے لگی ۔ ڈی ملیکہ اور این بابو پچھلے نو سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔

اور ایک دوسرے سے شادی کرنے کے خواہاں تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ این بابو پچھلے کچھ دنوں سے ایک دوسری لڑکی سے محبت اور ملیکہ کو نظر انداز کرنے لگا ۔‘ ‘

اس واقعہ کے بعد پولیس نے این بابو کو پولیس اسٹیشن لائی او ر ان دونوں کے والدین کو بھی پولیس اسٹیشن بلایا گیا ۔ پولیس نے ان کے والدین سے ان دونوں کی شادی کروانے کی صلاح دی ۔ پولیس انسپکٹر راگھویندر راؤ نے بتایاکہ ان دونوں کے والدین ان کی شادی کے لئے راضی ہوگئے ۔