اپوزیشن جماعتوں کی بد دعا کے سی آر کے راستے کی ہرگز رکاوٹ نہیں بن سکتی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ عوام کی دعائیں چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کی بد دعائیں چیف منسٹر کے راستے میں رکاوٹیں نہیں بن پائیں گی ۔ کے ٹی آر نے آج ضلع راجنا سرسلہ کا دورہ کیا ۔ مختلف مقامات پر 72 کروڑ روپئے کے مصارف سے مختلف ترقیاتی و تعمیری کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کی طرز پر مساوی ترقی دی جارہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کلکٹرس کو فنڈز کی اجرائی کے لیے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت بڑے پیمانے پر آسرا پنشن ، ریتو بندھو ، ریتو بیمہ ، 24 گھنٹے مفت برقی کی سربراہی جیسی مشہور اسکیمات پر عمل کررہی ہے جو ملک کے دوسرے ریاستوں میں عمل نہیں ہورہی ہے ۔ زرعی ترقی اور کسانوں کی حوصلہ افزائی سے متعلق ان اسکیمات سے متاثر ہو کر مہاراشٹرا کے 14 گاؤں کے سرپنچس اپنے گاؤں کو تلنگانہ میں ضم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ یہی نہیں کرناٹک کے رائچور کے عوام بھی انہیں تلنگانہ میں شامل کرنے کی اپیل کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 2014 تک تلنگانہ میں 26 لاکھ لوگوں کو پنشن دیا جاتا تھا ۔ اب فی کس 2 ہزار پنشن 46 لاکھ لوگوں کو دیا جارہا ہے ۔ تاحال 66 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 65 ہزار کرور روپئے جمع کرایا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ 28 دسمبر سے مزید 7600 کروڑ روپئے ریتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کے بنک کھاتوں میں جمع کرائے جائیں گے ۔ گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لیے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات متعارف کرائی گئی ہے ۔۔ ن