تلنگانہ ماڈل سارے ملک میں عمل ہوگا : محمد سلیم

   

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز ) صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کا خیرمقدم کرکے کہاکہ ملک کی اقلیتیں بالخصوص مسلمان کے سی آر جیسے سیکولر قائد کے منتظر تھے۔ تمام جماعتوں نے سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ تاہم کے سی آر نے تلنگانہ میں اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے جن اسکیمات کو روشناس کرایا ان کی نظیر نہیں ملتی۔ تلنگانہ میں لاء اینڈ آرڈر کنٹرول میں ہے۔ اقلیتوں کی تعلیمی، معاشی، سماجی پسماندگی کو دور کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھیں اُمید ہے کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کا ماڈل سارے ملک میں عمل ہوگا۔ ن