تلنگانہ میںکورونا کے 178نئے کیس

   

حیدرآباد27تلنگانہ میں کورونا کے 178نئے کیس رپورٹ کئے گئے جس کے بعد ریاست میں کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2,98,631ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 1,633ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید ایک موت ہوئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 148 افراد صحتیاب ہوئے ۔ اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 2,95,059 ہوگئی ۔ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,939ہے جن میں 850 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ ہیں جہاں علاج جاری ہے ۔