تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں میں بارش کا امکان جون کے پہلے ہفتہ میں مانسون کی آمد متوقع

   

حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ تین دن تک ماقبل مانسون بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے اور موسم کے سلسلہ میں یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیرالا میں آئندہ دو یا تین دن میں مانسون کی آمد متوقع ہے جس کے زیر اثر تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5 اور 10 جون کے درمیان تلنگانہ میں مانسون کی آمد متوقع ہے۔ ہفتہ کے دن حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 38.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور ہلکی اور تیز بارش سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ر