حیدرآباد۔2 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے سرکاری اسکولس میں برسر خدمت ٹیچرس کیلئے TG TET-2 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس امتحان کے ذریعہ اساتذہ کی اہلیت اور پیشہ ورانہ سلاحیتوں کی توثیق کی جائے گی۔ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور TG TET کے چیرپرسن ڈاکٹر نوین نکولس نے ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اور امیدوار 7 اکتوبر سے آن لائین میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانات کا انعقاد کمپیوٹر پر مبنی (سی بی ٹی) طریقہ کار کے تحت نومبر میں منعقد کیا جائیگا۔ تمام تفصیلات قواعد و ضوابط و معلوماتی بلیٹن کیلئے امیدواروں کو سرکاری ویب سائیٹ https://schooledu.telangana.gov.in پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹیچرس کی سہولت اور بروقت تیاری کیلئے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام اہم تاریخوں کا واضح احاطہ کیا گیا ہے۔ معلوماتی بلیٹن کی دستیابی 7 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔ 7 اکتوبر سے آن لائین درخواستوں اور فیس کی ادائیگی کا آغاز ہوگا۔ آن لائین درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ہال ٹکٹ / ایڈمٹ کارڈ کی دستیابی 11 نومبر کو ہوگی۔ 16 تا 21 نومبر سی بی ٹی موڈ میں امتحانات مقرر ہوں گے۔2/k