حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) :سیول سپلائی کمشنر ڈی ایس چوہان نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے 100 فیصد روٹ آپٹی مائزیشن حاصل کی ہے ۔ جس سے سالانہ تقریبا 12 سے 15 کروڑ روپیوں کی بچت ہوتی ہے ۔ ڈی ایس چوہان کمیشن آئی آئی ایم رائے پور میں منعقدہ انٹرنیشنل لیڈر شپ پروگرام ( آئی ایل پی ) میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں در پیش چیلنجز پر بات کررہے تھے ۔ دو روزہ آئی ایل پی کا مقصد چھتیس گڑھ کے ایم ایل ایز کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہیں ۔ ڈی ایس چوہان نے محکمہ سیول سپلائز کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اس وقت سمارٹ فیئر پرائس شاپس کو نافذ کررہا ہے اور راشن کی موثر تقسیم کے لیے ای پی او ایس ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے دھان کی خریداری میں موسم کی پیشن گوئی کی ٹکنالوجی کے تعارف کا بھی جائزہ لیا جو ایک اہم اقدام ہے جس نے SKOCH ایوارڈ 2024 جیتا ہے ۔ش
انہوں نے نے اس بات پر زور دیا کہ نادہندگان اور چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجہ میں 409 کروڑ روپئے کے چاول کی وصولی ہوئی اور پی ڈی ایس میں نو گنا اضافہ ہوا ۔۔ ش