حیدرآباد۔21 ۔ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاست بھر میں الکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہونے لگا ہے اور تلنگانہ کے مختلف اضلاع بشمول شہر حیدرآباد میں جملہ 46 ہزار 937 الکٹرک وہیکل دوڑ رہی ہیں ۔تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے مطابق جاریہ سال ماہ ڈسمبر تک 27ہزار 750 ٹووہیلر ‘ 2438 کاریں اور 1044 دیگر الکٹرک گاڑیوں کے رجسٹریشن کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 336 الکٹرک آٹو رکشا کا بھی رجسٹریشن کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے الکٹرک وہیکل کے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائے جانے کے بعد ریاست میں الکٹراک گاڑیوں کی مانگ میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں بھی الکٹرک گاڑیوں کی خریدی میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ریاستی حکومت تلنگانہ نے آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے دو سال قبل الکٹرک گاڑیوں کے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں ریاست میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق جاریہ سال ماہ نومبر کے دوران 4258 الکٹرک گاڑیوں کے رجسٹریشن کئے گئے ہیںجنوری 2022 سے 10 ڈسمبر 2022 کے دوران ریاست تلنگانہ میں 31ہزار568نئی الکٹرک وہیکلس کا رجسٹریشن کیا گیا ہے ۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں لکٹرک گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے اور موسم گرما کے دوران الکٹرک وہیکل کو آگ لگنے کے واقعات کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ الکٹرک وہیکل کی مانگ میں کمی آئے گی لیکن حکومت کی جانب سے الکٹرک وہیکل کے معیار اور ان کی جانچ کے معاملہ میں اختیار کی جانے والی سختی کے بعد ریاست میں الکٹرک وہیکل خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں الکٹرک وہیکل کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ ریاستی حکومت کی پالیسی کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ںمیں ہونے والے اضافہ کے سبب الکٹرک وہیکل کے استعمال کو ترجیح دی جانے لگی ہے اور کئی بڑی کمپنیوں کی جانب سے الکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے سبب بھی خریدار اس جانب مائل ہونے لگے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ سال 2023کے آغاز کے بعد تلنگانہ میں الکٹرک گاڑیوں کی خریدی میں اضافہ کے امکانات پائے جا رہے ہیں کیونکہ کئی کمپنیوں کی جانب سے سال 2023 میں اپنی نئی گاڑیاں اور موٹر بائیک کے علاوہ آٹو رکشا اور کاریں بازار میں متعارف کروائے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ان گاڑیوں کے بازار میں آنے کے بعد خریداری میں اضافہ کے امکانات پائے جارہے ہیں۔م