حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک ہزار پانچ سو 91 ٹیچرس کے تقررات کے احکام جاری کردیئے گئے۔ جن امیدواروں کو احکام وصول ہوئے ہوں انھیں پیر کے دن سے ڈیوٹی کے لئے رپورٹ دینا ہوگا۔ تلنگانہ حکومت کی طرف سے ضلع کی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں نے ٹیچرس کے تقررات کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ کونسلنگ مکمل ہونے پر ضلع کلکٹر کی سرکردگی میں کمیٹیوں نے تقررات کے احکام جاری کئے ہیں۔