8 اور 9 ستمبر کو آن لائن میں انعقاد۔ 24,983 اساتذہ شرکت کریں گے
حیدرآباد۔ 31 اگسٹ ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مختلف سرکاری و امدادی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے برسرخدمت اساتذہ کیلئے تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (TG-TET) کے امتحانی شیڈول کو قطعیت دے دی گئی ہے اور ساتھ میں تمام انتظامی و ٹکنیکی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹی ای ٹی کے سربراہ نوین نکولس اور کنوینر رمیش نے پریس نوٹ کے ذریعہ تاریخوں اور اوقات کا اعلان کیا۔ 8 اور 9 ستمبر کو کمپیوٹر پر مبنی آن لائن موڈ (CBT) میں منعقد ہوں گے۔ 8 ستمبر کو امتحانات دو سیشنس صبح اور دوپہر میں منعقد ہوں گے۔ 9 ستمبر کو امتحان ایک سیشن میں منعقد ہوگا ۔ حکام کے مطابق ریاست بھر کے اضلاع سے ان سرویس ٹی ای ٹی امتحان کیلئے جملہ 24,983 اساتذہ نے آن لائن میں درخواستیں داخل کی ہیں۔ ضلعی سطح پر کمپیوٹر سنٹرس اور آن لائن امتحانی مراکز کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے تاکہ امیدوار اساتذہ کو سفر میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ عہدیداروں نے تمام امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امتحان کی مکمل تفصیلات اپنے مخصوص سیشن ‘ وقت اور ہال ٹکٹ کی ڈاون لوڈنگ کیلئے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ آفیشیل پورٹل سے رابطہ کریں اور وقت سے پہلے اپنے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرلیں۔