کرن کمار ریڈی نے غداری کی ، نریندر مودی بھی اُسی نظریہ پر کام کر رہے ہیں
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا جو حال ہوا ہے وہی حشر بی جے پی کا ہوگا ۔ ضلع میدک کے شیوم پیٹ میں منعقدہ بی آر ایس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کے آخری چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے تلنگانہ کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اسی وقت تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی نہ دینے کی دھمکی دینے پر تلنگانہ کے عوام نے ریاست سے کانگریس کا صفایا کردیا ۔ کئی حلقوں میں کانگریس کے امیدوار اپنی ضمانت بچانے میں بھی ناکام رہے ۔ اب وہی رول وزیر ا عظم نریندر مودی تلنگانہ کے ساتھ ادا کر رہے ہیں ۔ ریاست کو ایک بھی میڈیکل کالج ، ٹریننگ کالج نوودیا ، اسکولس کوچ فیکٹری نہیں دیا گیا ۔ ایک بھی پراجکٹس کو قومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا گیا ۔ جس کی وجہ سے کانگریس کا جو حشر تلنگانہ میں ہوا ہے وہی حشر بی جے پی کا بھی ہوگا ۔ عوام بی جے پی کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ۔ تلنگانہ میں فرینڈلی حکومت ہے ۔ سماج کا ہر طبقہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے ۔ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ملک کیلئے مثالی بن گئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر عوامی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے کارپوریٹ اداروں کے دوستوں کے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ن