تلنگانہ میں جامع گھرگھرسروے ،ایک کروڑمکانات کا احاطہ کیاگیا

   

حیدرآباد23نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں جامع گھرگھرسروے کے دوران تقریبا ایک کروڑمکانات کا احاطہ کیاگیا ہے ۔ حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 87.1 فیصد مکانات میں سروے کاکام مکمل ہوگیا ہے ۔جنگاوں اور ملگ اضلاع میں 100 فیصد کام ہوچکا ہے ، اور دیگر دس اضلاع میں یہ آخری مرحلے میں ہے ۔ میدک اور نلگنڈہ اضلاع میں 99.9 فیصد، یادادری بھونگیر،جگتیال اور گدوال میں 99 فیصد سروے کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ سروے کا 98.5 فیصد کاماریڈی میں اور 98 فیصد منچریال، آصف آباد، نظام آباد اور سرسلہ اضلاع میں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محبوب نگر، کھمم، نارائن پیٹ، محبوب آباد، سوریا پیٹ، کریم نگر، کوتہ گوڑم، ناگر کرنول، نرمل، ورنگل، سدی پیٹ میں 90 فیصد اور رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی، ہنمکنڈہ ضلع میں 80 فیصد سے زیادہ سروے مکمل کیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے علاقوں میں تاہم کچھ سست روی جاری ہے ۔