تلنگانہ میں جلد ہی این سی ڈی کلینکس قائم ہوں گے

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں غیر متعدی امراض ( این سی ڈی ) کے علاج و معالجہ کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوشش میں وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں این سی ڈی کلینکس قائم کئے جائیں گے جو مدر اینڈ چائیلڈ ہیلت سنٹرس کی طرح ہوں گے ۔ کل یہاں آروگیہ شری ٹرسٹ آفس پر سینئیر ہیلت آفیسرس کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی ڈی کلینکس پہلے گورنمنٹ ٹیچنگ ہاسپٹلس میں قائم کئے جائیں گے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ اور ایریا ہاسپٹلس میں وسعت دی جائے گی ۔۔
کانگریس حکومت تمام وعدوں کو پورا کرے گی : سریدھر بابو
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت کانگریس کے انتخابی منشور میں کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرنے کی پابند ہے اور کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی شبہات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت چھ گیارنٹیز پر عمل درآمد کرنے سے قدم پیچھے نہیں کرے گی اور مرحلہ واری انداز میں ہر ایک کو فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ سریدھر بابو کل یہاں آر ٹی سی کلا بھون میں منعقدہ می سیوا کی 14 ویں سالگرہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے بی آر ایس کے دس سالہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مختلف طریقوں سے ریاست کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت تلنگانہ میں حکمرانی کو صحیح راہ پر بحال کرے گی اور عوام کے لیے مفید اقدامات کرے گی ۔۔