حیدرآباد20 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ میں جنسی مجرمین کا رجسٹرتیار کیا جائیگا ۔ پدم شری ایوارڈیافتہ پرجولاتنظیم کی بانی سنیتاکرشنن کی اس تجویز سے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے اتفاق کیا ۔ شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کمسن لڑکی کے جنسی استحصال کے واقعہ کے بعد کرشنن نے وزیرموصوف کو ٹیگ کرکے ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا’ کیا ہم امریکہ کے خطوط پر سیکس افنڈر رجسٹر(جنسی مجرمین کا رجسٹر) تیاری کرسکتے ہیں یہاں تک کہ ملازمتوں پر تقرری میں بھی عوام کو اس رجسٹرتک رسائی حاصل رہے گی۔میں اس نظریہ کو پیش کرنے میں خوشی محسوس کررہی ہوں جو 20ممالک میں تحقیق کی بنیاد پر پیش کیاگیا ہے۔وزیرموصوف نے اس پر فوری اس نظریہ پر رضامندی کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یقینی طورپر یہ کام کیاجائے گا۔اس نظریہ کا نوٹ بھیجیں اور اس کو ہم آگے بڑھائیں گے ۔