حیدرآباد۔25 اکتوبر (یواین آئی)تلنگانہ میں سردی کی لہر محسوس کی جارہی ہے۔ منگل سے ہفتہ تک موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں موسم خشک رہا۔اقل ترین درجہ حرارت13.6ڈگری سلسیس ضلع میدک میں درج کیاگیاجبکہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں پیراورمنگل کی درمیانی شب درجہ حرارت 14.9ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔