حیدرآباد30 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔شمال، شمال مشرق کی سمت سے تلنگانہ کی سمت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے نتیجہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔متحدہ عادل آبادضلع میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔ کومرم بھیم آصف آباد، سرپور میں 7.5 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ سنگاریڈی ضلع میں 7.5ڈگری،عادل آباد میں 9.6 ڈگری سلسیس،نرمل میں 10.3، منچریال میں 10.5،سدی پیٹ ضلع میں 10 ڈگری، میدک ضلع کے ٹیکمال میں 10.4 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں کئی مقامات پر سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے ۔صبح سے ہی بعض مقامات پر کہر کی گھنی چادر چھائی رہی ۔ شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس سے بھی کم درج کیا گیا ہے ۔ شہر کے نواحی علاقہ پٹن چیرو میں اقل ترین درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔