حیدرآباد۔ یکم فروری ( یواین آئی ) تلنگانہ میں سمکاسارالماں جاتراکی تیاریاں جاری ہیں جسے ایشیا کا بڑا قبائلی میلہ کہا جاتا ہے ۔ میڈارم جاترا میں ایک لاکھ سے زیادہ قبائلی آتے ہیں جن کیلئے انتظامات جاری ہیں۔یاترا کیلئے مختلف عہدیداروں کو پر متعین کیاگیا تاکہ وہ انتظامات پرنظررکھ سکیں ۔ ٹریفک و مختلف انتظامات جیسے پینے کاپانی اورحفظان صحت انتظامات جاری ہیں ۔ سارے علاقے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظررکھی جارہی ہے ۔ انتظامیہ نے یاتریوں کیلئے طبی خدمات بھی رکھی ہیں۔ آرٹی سی خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔