حیدرآباد۔ تلنگانہ سنیما ٹو گرافی منسٹر ٹی سرینواس یادو نے جمعہ کے روز اس بات کی وضاحت کی کہ کویڈ19کی نئی قسم اومیکران کے پیش نظر سنمیا تھیٹروں کو بند کرنے اور گنجائش میں کمی لانے کی بات پروضاحت پیش کی ہے۔
ٹالی ووڈ کے فلم میکرس کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت مکمل طور پر کویڈ کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور لوگ بلاخوف کو جھجھک فلمیں دیکھنے کے لئے سنیما تھیٹرس جائیں۔
بڑے بجٹ کی چند ایک فلمیں جس کی ریلیز’سنکرانتی‘کو متوقع ہے‘ مذکورہ افواہوں نے ٹالی ووڈ کو پریشان کردیاہے۔ اس پس منظر میں پرڈویوسرس اور ڈائرکٹرس کے ایک گروپ نے مذکورہ وزیر سے ملاقات کی تھی۔
مذکورہ منسٹر نے رپورٹرس کو بتایاکہ کویڈ کی امکانی تیسرے لہر کے پیش نظر یہ رپورٹس ہیں کہ یہاں پر اس بات کی افواہیں چل رہی ہیں حکومت تھیٹرس بند کررہی ہے یا اس بات کا بھی گمان ہے کہ گنجائش میں کمی پیدا کی جارہی ہے۔
سرینواس یادو نے کہاکہ وباء کی وجہہ سے پچھلے دوسالوں سے فلم انڈسٹری بری طرح متاثر ہے اور محض اس کی بحالی کی شروعات کے ساتھ ہی اومیکران کاخوف نمودار ہوگیاہے۔
منسٹر نے کہاحالانکہ حکومت نے 100فیصد گنجائش کے ساتھ فلموں کی نمائش کو منظوری دی ہے پچھلے کچھ دنوں سے تھیٹرس کو آنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ فلم ”اکھنڈا“ کی ریلیز کے بعد فلموں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔
مجوزہ دنوں میں بڑے بجٹ کی فلموں کی ریلیز کے پیش نظر انہوں نے شائقین کی تعداد میں اضافہ کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرڈویوسرس اور ڈائرکٹرس کو چوکنا رہنا چاہئے۔
کویڈکے حالات سے نمٹنے کے اقدامات کاحوالہ دیتے ہوئے مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ریاست میں ٹیکہ اندازی کی مشق قریب الختم ہے۔
پروڈیوسر دل راج نے کہاکہ وہ وزیر کے ساتھ انڈسٹری کودرپیش مختلف مسائل پر بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ تک اس پیغام کوپہنچانے کا وعدہ بھی کیاہے۔