تلنگانہ میں قبائلی یونیورسٹی کیلئے 45 کروڑ منظور

   

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے میڈارم جاترا میں حصہ لیا
حیدرآباد۔18 ۔ فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں گریجن یونیورسٹی کے قیام کیلئے مرکز نے 45 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ کشن ریڈی نے آج میڈارم جاترا میں حصہ لیتے ہوئے خصوصی پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاترا گریجن طبقات کی تہذیب کی علامت ہے اور ملک بھر میں اس جاترا کی علحدہ شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پوجا میں ملک کو کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے دعاء کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملگ ضلع میں قبائلی تفریحی مقامات کو ترقی دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے قبائلی طبقہ کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے مرکز سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈارم جاترا کے لئے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں اور کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے تمام تر احتیاطی قدم اٹھائے گئے۔ر