حیدرآباد(تلنگانہ): ریاستی وزیر صحت ای راجندر نے پیر کے دن کہا کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ضرورت نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھرمیں تقریبا 10 لوگ اس وائرس سے فوت ہوگئے ہیں اور تلنگانہ بھر میں تقریبا 200 لوگ فوت ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ ریاست فی الحال دوبارہ لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔
آئی سی ایم آر اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 97 فیصد مریض وائرس سے صحت یاب ہورہے ہیں اور صرف 3فیصد افراد موت کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں خانگی ہاسپٹلس اور لیبارٹیز میں کورونا وائرس کے ٹسٹ اور اس کے علاج کے رقم کی قیمت طے کردی ہے۔