ساکری بائی42‘ جو 80فیصد جھلس گئی تھی‘ حکومت کی نگرانی میں چلائے جانیو الے عثمانیہ جنرل اسپتال میں فوت ہوگئی۔
حیدرآباد۔پیر کے روز تلنگانہ کے ضلع میدک میں جس قبائیلی عورت کو ایک مرد نے زندہ جلادیاتھا‘ پولیس کے بموجب منگل کے روز اسپتال میں علاج کے دوران زخموں سے جانبرنہ ہوسکی ہے۔
ساکری بائی42‘ جو 80فیصد جھلس گئی تھی‘ حکومت کی نگرانی میں چلائے جانیو الے عثمانیہ جنرل اسپتال میں فوت ہوگئی۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر چونکا دینے والے ایک واقعہ میں‘ ایک شخص جس پر عائد قرض واجب اداء تھا عورت پر پٹرول ڈال کر اس کو آگ لگادی۔ ضلع میدک کے الدرگ منڈل کے گڈی پدا پور گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔
پولیس کے بموجب مذکورہ عورت کو ایک بیوہ تھی مذکورہ گاؤں اپنے پیسے اس شخص سے وصول کرنے کے لئے گئی تھی جب مقروض شخص نے یہ گھناؤنہ جرم انجام دیاہے۔
اسی ضلع کے ملکاپور گاؤں کی رہنے والی یہ عورت بتایاجارہا ہے کہ زمین پر گرنے سے قبل لوگوں سے مدد کی گوہار لگاتے ہوئے گڈی پدا پور گاؤں میں دوڑتی رہی۔ وہ راکھ کے ڈھیر پر پڑی پائی گئی۔
کچھ مقامی لوگوں نے اس کو سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے جھلسی ہوئی حالت میں اس کو حیدرآباد لایاگیاتھا۔
پولیس نے پیشہ سے قصائی پی سعادت جس نے ایک بحث کے بعد مبینہ طور پر عورت کو جلادیاتھا گرفتار کرلیا ہے۔
اس کو الادرگا پولیس اسٹیشن لے جایاگیا وہاں پر قتل ایک مقدمہ اس کے خلاف درج کیاگیاہے۔
پولیس کے بموجب کچھ سالوں قبل خاندانی جھگڑے میں مذکورہ عورت کے شوہر کا قتل کردیاگیاتھا اس کے بعد سے وہ اپنے والدین اور دوبچوں ساتھ رہی تھی