تلنگانہ میں پیر کو پہلے مرحلہ کے پنچایت انتخابات

   

حیدرآباد20جنوری(یواین آئی) تلنگانہ میں پیر کو پہلے مرحلہ کے پنچایت انتخابات ہوں گے جس کے لئے انتخابی مہم کا اختتام ہفتہ کی شام ہوگیا ہے ۔پہلے مرحلہ کے انتخابات کے لئے رائے دہی پیر کو صبح سات بجے تا ایک بجے دن 3701 مواضعات میں ہوگی ۔رائے دہی کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی اور شام میں ہی نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔پہلے مرحلہ کے انتخابات میں 12,202امیدوار سرپنچ کے عہدوں کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔