تلنگانہ میں ڈاٹا سنٹرس قائم کرنے سنیل بھارتی متل پر زور: کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ 25 مئی (پریس نوٹ) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی انٹر پرائزیس کے صدر نشین سنیل بھارتی متل سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں ان کے ڈاٹا سنٹرس قائم کرنے پر زور دیا۔ ان کے بھائی راجن بھارتی متل سے بھی ملاقات کی گئی اور ٹی۔ فائبر پراجکٹ میں تعاون و اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔