تلنگانہ میں کورونا لہر میں تیزی ۔ 2983 نئے مریض ۔ دو اموات

   

حیدرآباد۔18 جنوری(سیاست نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے دوران تلنگانہ میں آج سب سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 2983 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2افراد کی موت ہوئی ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 22 ہزار 472 ہوچکی ہے ۔ 2706 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں 1206 کیس رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 7 ہزار 904 معائنے کئے گئے جن میں 13 ہزار895 کی رپورٹ ملنا باقی ہیں۔ریاست میں جملہ 2519 مریض دواخانوں میں زیر علاج ہیں جن میں 1593 مریض خانگی دواخانوں اور 926 سرکاری دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق 640 مریض آئی سی یو میں ہیں جبکہ 1033 مریض کو آکسیجن دی جا رہی ہے ۔840 مریضوں کو دواخانہ میںڈاکٹرس کی نگرانی میں علاج کیا جا رہاہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے سرکاری دواخانوں کی سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور تلسنکرانت کے بعد اپنے اپنے مقامات کو واپس ہونے والوں کے سبب وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔م