حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 152 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ دو اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت میں 114 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس بڑھ کر 299406 ہوچکے ہیں جبکہ 295821 افراد صحت یاب ہوئے ۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1637 ہوچکی ہے۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے ۔ قومی شرح 97 فیصد ہے جبکہ تلنگانہ میں ریکوری 98.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 1948 ہے جن میں سے 835 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 41201 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 658 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 25 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگری میں 11 اور رنگا ریڈی میں 10 کیسس درج ہوئے ۔ ورنگل رورل ، نارائن پیٹ ، آصف آباد اور بھوپال پلی میں ایک بھی کیس درج نہیں کیا گیا ۔ باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ہے۔