حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1579 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1811 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرین سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد حوصلہ افزاء ہے ۔ کورونا سے تاحال 1287 افراد فوت ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 41475 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 20449 ریکارڈ کی گئی جن میں سے 17071 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 256 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 87 ، جگتیال 32 ، بھوپال پلی 31 ، کاما ریڈی 38 ، کریم نگر 64 ، کھمم 106 ، محبوب نگر 32 ، میدک 32 ، ملکاجگیری 135 ، ناگر کرنول 32 ، نلگنڈہ 90 ، نظام آباد 33 ، رنگا ریڈی 102 ، سنگا ریڈی 47 ، سدی پیٹ 53 ، سوریا پیٹ 36 ، ورنگل رورل 25 ، ورنگل اربن 59 اور بھونگیر میں 23 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔