تلنگانہ میں کورونا کے 1986 نئے کیسس منظر عام پر

   

کم عمرافراد کا متاثر ہونا تشویش کا باعث، اضلاع کے کیسس میں بدستور اضافہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسس تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ گذشتہ چار دنوں سے روزانہ پازیٹیو کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ جمعرات کی رات تک ریاست میں 1986 نئے کورونا پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جبکہ 14 اموات واقع ہوئی ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 62703 ہوچکی ہے جبکہ اموات 519 تک پہنچ گئیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 21380 سیمپلس کا ٹسٹ کیا گیا جبکہ 1216 نمونوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق 24 گھنٹوں میں 816 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ تاحال 45388 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور ان کی شرح 72.3 ہے۔ مختلف ہاسپٹلس میں 6164 مریض زیر علاج ہیں جبکہ10632 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ ریاست میں کورونا ایکٹیو کیسس کی تعداد 16796 ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 21 تا 50 سال عمر کے افراد زیادہ ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 65.7 فیصد مریضوں کی عمر 21 تا50 سال کے درمیان ہے۔ 21 تا 30 سال کے 22.1 فیصد، 31 تا40 سال کے 25 فیصد، 41 تا50 سال کے 18.6 فیصد، 51 تا 60 سال کے 14.7 فیصد، 61 تا70 سال کے 7.7 فیصد اور 71 تا 80 سال کے 2.6 فیصد درج ہوئے ہیں۔ 10 سال تک کی عمر کے 3.4 فیصد بچے کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 11 تا20 سال کے 5.3 فیصد بچے متاثر پائے گئے۔ 10 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کی شرح نوجوانوں سے کم ہے۔ 65.6 فیصد مرد اور 34.4 فیصد خواتین کورونا سے متاثر ہوئے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 586 کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ اضلاع میں کیسس کی تعداد مجموعی طور پر شہر سے زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر سے منتقل ہونے والے مائیگرنٹ لیبرس کے سبب کیسس کی تعداد میں دیہی علاقوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں عادل آباد میں 16 ، جگتیال 7 ، جنگاؤں 21، گدوال 32، کاماریڈی 46، کریم نگر 116، کھمم 41، محبوب نگر 61، محبوب آباد 37 ، منچریال 35، میدک 45، ملکاجگری 207 ، ملگ 27، ناگرکرنول 30 ، نلگنڈہ 36 ، نظام آباد 19، پداپلی 26، سرسلہ 23 ، رنگاریڈی 205، سنگاریڈی 108، سدی پیٹ 20، ونپرتی 18، ورنگل ( رورل ) 30 ، ورنگل ( اربن ) 123 اور بھونگیر میں 12 کیسس ریکارڈ ہوئے ہیں۔