تلنگانہ میں کورونا کے 2,398 نئے کیس ‘3 اموات

   

حیدرآباد 14 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ جمعہ کو ریاست میں کورونا کے 2,398 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں1233 کا تعلق جی ایچ ایم سی سے ہے ۔ جمعہ کو کورونا سے تین اموات بھی ہوئی ہیں۔ اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4,052 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں جمعہ کو کورونا کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد 21,676 تک جا پہونچی ہے جن میں16,500 کیس جی ایچ ایم سی حدود میں ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے شہری علاقوں میں بھی یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ میڑچل ۔ ملکاجگری سے 191 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رنگا ریڈی ضلع سے 192 کیس رپورٹ ہوئے ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ کو جملہ 68,525 افراد کے کورونا معائنے کئے گئے جن میں10,118 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ جمعہ کو 1181 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔