تلنگانہ میں کورونا کے 92 نئے پازیٹیو کیس ‘ 5 اموات

   

حیدرآباد 8 جون ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج پیر کو ایک دن میں کورونا کے 92 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ افراد فوت بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 142 تک جا پہونچی ہے ۔ اس کے علاوہ آج 92 نئے پازیٹیو کیس درج ہونے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 3,742 ہوگئی ہے ۔ آج رپورٹ ہوئے تازہ پازیٹیو کیسوں میں مقامی یا مائیگرنٹس کی کوئی صراحت نہیں کی گئی کیونکہ روز کی طرح آج محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ بلیٹن جاری نہیں کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد عہدیداروں نے تازہ ترین متاثرین و اموات کی تعدادسے واقف کروایا ۔