تلنگانہ میں کوویڈ۔19 کیسس 12ہزار سے تجاوز۔ جمعہ کے دن 985 واقعات۔ تاجرین رضاکارانہ طورپر دکانات بند کردئے۔

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ریاست میں کورونا وائرس کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن کے مطابق جمعہ کے دن ہی 985 مثبت کیسس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 7افراد فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح تاحال ریاست میں 12,349 کیسس ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر حیدرآباد شہر ہے۔ میڈیا بلیٹن کے مطابق عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں زیادہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ جمعہ کے دن 774 مثبت کیسس سامنے آئے ہیں۔

واقعات میں اضافہ کے پیش نظر شہر کے مختلف بازاروں کے تاجرین رضا کارانہ طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں بیگم بازار، لاڈ بازار، ترب بازار، امیر پیٹ،پنجہ گٹہ کے علاوہ دیگر مقامات شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کو بارہا کہا جارہا ہے کہ گھروں میں رہیں۔ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریزکریں۔